اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخو اکے سب سے بڑے شہر پشاور کے علاقے دادو زئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور بم ڈسپوزل اسکواڈ(بی ڈی ایس) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو دیسی ساختہ بم پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد علاقے کے سرچ آپریشن کے دوران ملنے والے دوسرے دھماکا خیز مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ ناکارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک وہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بی ڈی ایس اہلکار زخمی ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169